• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

طلاق یافتہ منشا پاشا کے ساتھ شادی کرنے پرجبران ناصرکی پہلی بارکھل کر گفتگو

شائع February 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سماجی رہنما اور معروف وکیل جبران ناصر نے پہلی بارطلاق یافتہ اداکارہ منشا پاشا سے شادی کرنے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان کے ساتھ گزرا ہوا نہیں بلکہ آنے والا وقت گزارنا ہے۔

اداکارہ اور جبران ناصر نے اپریل 2021 میں شادی کی تھی اور اداکارہ کی یہ دوسری شادی تھی۔

منشا پاشا کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی تھی اور انہوں نے طلاق کے کئی سال بعد جبران ناصر سے دوسری شادی کی۔

حال ہی میں دونوں نے فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی۔

دونوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے یہ پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ اگر انہوں نے شادی نہ بھی کی تو ان کے درمیان دوستی ہمیشہ رہے گی۔

جبران ناصر کے مطابق لیکن جب دونوں کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے تو دونوں کے گھر والوں نے ان سے ایک دوسرے سے شادی کرنے سے متعلق پوچھنا شروع کیا، جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔

دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ابتدائی چند ماہ تک انہیں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل لگا، دونوں کے درمیان چپقلش بھی ہوئی، ایک دوسرے کو کھل کر سمجھنے میں وقت لگا، ایک دوسرے کی عادتیں سمجھنے اور انہیں برداشت کرنے میں بھی کئی ماہ لگے۔

منشا پاشا کے مطابق نہ صرف ان کے شوہر بلکہ انہیں بھی غصہ آتا ہے اور دونوں نے کے درمیان ابتدائی چند ماہ تک جھگڑے ہوتے رہے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کی کمزوریاں اور خامیاں سمجھیں اور پھر معاملات بہتر ہونے لگے۔

جبران ناصر کے مطابق وہ اردو بولنے والے صدیقی ہیں اور انہوں نے منشا پاشا کو بھی ان کے نام پاشا کی وجہ سے اردو بولنے والا سمجھا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ سندھی بولنے والے ہیں۔

طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر جبران ناصر نے کہا کہ انہوں نے کبھی اس پر سوچا ہی نہیں کہ وہ ایک طلاق یافتہ خاتون سے شادی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مرد یا خاتون 34 سال کے بعد شادی کرے تو عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس سے قبل ایسے افراد کی یا تو پہلی شادی ہو چکی ہوتی ہے یا پھر وہ کسی نہ کسی کے ساتھ تعلقات میں رہے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں۔

جبران ناصر کے مطابق نوجوانی میں ہر لڑکے اور لڑکی کو 15 یا 16 سال کی عمر میں کسی نہ کسی سے محبت ہوجاتی ہے اور خود وہ بھی متعدد لڑکیوں پر فدا ہوتے تھے لیکن اتفاق ہے کہ جن پر فدا ہوتے تھے وہ انہیں نہیں چاہتی تھیں۔

سماجی رہنما کے مطابق انہوں نے منشا پاشا کی پہلی شادی سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا اور وہ سوچتے بھی تو کیوں سوچتے؟ انہیں ان کے گزرے ہوئے وقت سے کیا کام تھا؟

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ انہوں نے منشا پاشا سے شادی کرکے ان کے ساتھ آنے والا وقت گزارنا تھا، ان کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کو نہیں گزارنا تھا، اس لیے انہیں ان کے طلاق یافتہ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024