• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

نسیم شاہ نے ’کالی کالی زلفوں کے‘ گنگنا کر شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

شائع February 16, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے عظیم قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا کر شائقین کے دل موہ لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نسیم شاہ کی دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک ویڈیو میں نسیم شاہ پروگرام ریکارڈنگ روم میں بیٹھے ہیں جہاں انہیں سُر سے سُر ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوڈکاسٹ کا ہے جس میں پی ایس ایل کے باقاعدہ انعقاد سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا۔

سیشن کے دوران نسیم شاہ نے نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا کر شائقین کو حیران کردیا۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور نسیم شاہ کی گلوکاری کو بھی صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو بھی نسیم شاہ کی وائرل ہورہی ہے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، مختصر ویڈیو کلپ میں میزبان کھلاڑی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کونسا گانا سب سے زیادہ گنگناتے ہیں۔

جس کے جواب میں نسیم شاہ ایک بار پھر ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگناتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024