• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کے حق میں نہیں ہیں، اسد قیصر

شائع February 16, 2024
—فائل فوٹو: ٹوئٹر/گورنمنٹ آف پاکستان
—فائل فوٹو: ٹوئٹر/گورنمنٹ آف پاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ان کی اور بیرسٹر سیف کی میڈیا سے گفتگو کو ذرائع ابلاغ نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جس کی وجہ سے ایک غلط تاثر لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بڑے واضح الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی جماعت کو الیکشن نتائج پر اعتراضات ہیں اور وہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن سمیت پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق غیرملکی عناصر کے بیانات کے قطعی طور پر حق میں نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف صرف اپنے الیکشن کمیشن اور اپنے عدالتی نظام سے انصاف کی طلب گار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025