پی ٹی آئی وفد ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف کا وفد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گیا ہے۔
تحریک انصاف کا وفد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہ میں جمعرات کی رات مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا۔
وفد میں عمیر نیازی، بیرسٹر سیف، عامر ڈوگر شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر وفد میں موجود نہیں ہیں۔
جے یو آئی(ف) کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ساتھ طلحہ محمود، اسجد محمود اور حافظ حمد اللہ شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کی فضل الرحمٰن کے گھر پر ان سے ملاقات جاری ہے۔