مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پر بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی قائدین تقسیم
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور بیرسٹر گوہر خان جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے معاملے پر تقسیم ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام(ف) سے رابطے کا عندیا دیا گیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی کی قیادت اور گوہر خان کے درمیان اس معاملے پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین نے مجھے ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کسی قسم کا تعاون مت مانگا جائے۔
تاہم پارٹی کے دیگر قائدین کا ماننا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے حوالے سے ایسی ہدایات دی تھیں اور مولانا صاحب کے حوالے سے بانی چیئرمین نے کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔
پی ٹی آئی کا وفد ملاقات کے لیے تاحال مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ نہیں پہنچا۔