• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

عمران عباس کے بعد کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ

شائع February 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار عمران عباس کے بعد اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی جلد ہی بھارتی پنجابی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے اپنی آنے والی بھارتی پنجابی فلم ’حال کی اے‘ کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں فلم کو نومبر 2024 میں ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

پوسٹر کے مطابق فلم کی کاسٹ میں دونوں اداکاروں کے علاوہ کرم جیت انمول، نشا بانو، سمیر ماہی اور ہنی البیلا بھی شامل ہیں۔

’حال کی اے‘ نامی فلم کی کہانی امان سندھواور طیب مدنی نے لکھی ہے جب کہ اسے رجوندر سنگھ، طیب مدنی اور امن پریت سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

بھارتی پنجابی فلم میں جہاں کنزہ ہاشمی ایکشن میں دکھائی دیں گی، وہیں پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی نظر آئیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی یا جاری ہے اور اس کی کہانی کیسے ہوگی؟

تاہم امکان ہے کہ فلم میں کنزہ ہاشمی کو پاکستانی لڑکی کے کردار میں دکھایا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مذکورہ فلم سے قبل اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں پرفارمنس کرتی دکھائی دی تھیں۔

کنزہ ہاشمی سے قبل پاکستانی اداکار عمران عباس کی بھی بھارتی پنجابی فلم میں نظر آئیں گے اور ان کی فلم کو رواں ماہ فروری میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024