• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

پی ایس ایل9: این او سی نہ ملنے کے سبب ہسارنگا ایک بار پھر لیگ سے باہر

شائع February 15, 2024
اسٹار سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا— فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹار سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا ہے اور اسٹار سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا این او سی نہ ملنے کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این او سی نہ ملنے کے باعث ہسا رنگا پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ونندو ہسا رنگا کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی ہسارنگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہونے کے باوجود کھیلنے کے لیے نہیں آئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ایک دن بعد ہفتے سے لاہور میں رہا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دو مرتبہ کی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024