• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سعودیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار

شائع February 15, 2024
6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائےگا—فائل فوٹو
6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائےگا—فائل فوٹو

سعودی حکومت نے سلطنت میں داخل ہونے کے خواہشمند مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم سے کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

’ڈن نیوز‘ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق فیصلے کااطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، سیاحتی ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزے پر سعودیہ جانے والے مسافروں پر ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024