• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سرفراز خان کا طویل انتظار ختم، بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے ’ٹیسٹ ڈیبیو‘ پر والدین جذباتی ہوگئے

شائع February 15, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بھارتی مسلمان کرکٹر سرفراز خان کو بالآخر قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا، راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو ملنے کے موقع پر ان کے والدین جذباتی ہو گئے۔

سرفراز خان جو دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں، کو کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیا جارہا تھا، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مسلمان کرکٹر سرفراز خان کو ڈیبیو کرایا گیا تو گراونڈ میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

جیسے ہی لیجنڈری لیگ اسپنر انیل کمبلے نے سرفراز کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، ان کے والد اور کوچ، نوشاد، اپنے آنسو نہ روک سکے اور جذباتی ہوگئے، سرفراز خان کا یہ یادگار لمحہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس نے شائقین اور تماشائیوں کے دلوں کو چھو لیا۔

ڈیبیو ٹیسٹ کیپ لینے کے بعد لیگ اسپنر سرفراز خان نے اپنے والدین کو گلے لگایا۔ ان کے والد نوشاد خان بھی کرکٹر ہیں۔

کمنٹری باکس میں والد نوشاد خان سے کمٹیٹر آکاش چوپڑا نے پوچھا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ان کے بیٹے کو ڈیبیو کرنے کے لیے بہت زیادہ انتظار کرنا پڑا، اس کے جواب میں نوشاد نے جواب دیا کہ ’رات کو وقت چاہیے گزرنے کے لیے، لیکن سورج میری مرضی سے نہیں نکلنے والا‘۔

سرفراز خان کئی سالوں سے انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ میں اپنے ڈیبیو کے انتظار میں تھے، انہیں کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سرفراز خان کے ڈیبیو کے دوران والدین کے جذباتی مناظر کو دیکھتے ہوئے ان کی تعریف کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024