• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہتک عزت کیس: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

شائع February 15, 2024
شہزادسلیم پر  11 مارچ کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا—فائل فوٹو
شہزادسلیم پر 11 مارچ کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے طیبہ گُل کی جانب سے قومی احتساب بیور (نیب ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت میں درخواست گزار طیبہ گل، ملزم شہزاد سلیم پیش ہوئے، عدالت نے شہزادسلیم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے شہزادسلیم کو 30 ہزار روپے کا شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

جج سہیل شیخ نے شہزاد سلیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حاضری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا آپ کو چالان کے نقول فراہم کررہے ہیں، اگلی سماعت پر فردجرم عائد ہوگی۔

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی شورٹی بانڈ 30 ہزار روپے سے کم کردیں، جج نے کہا شورٹی بانڈ 30 ہزار روپے سے مزید کم اور کیا کریں، اس دوران طیبہ گل نے کہا نیب کے پاس بہت پیسہ ہوتاہے، نیب والے لاکھوں سے کم میں بات نہیں کرتے۔

دوران سماعت عدالت نے شہزادسلیم پر 11 مارچ کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

میڈیا ٹاک میں الزامات لگانے پر طیبہ گُل نے شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024