الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔
اس کےعلاوہ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔