• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

راکھی ساونت عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

شائع February 15, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے پاکستان ضرور آئیں گی۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر رکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ عمران خان کے حق میں نعرہ لگا رہی ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو سب کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دو جسے زبردستی بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے کے لیے پاکستان ضرور آئیں گی، انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے وہ جیت جائیں گے اور میں دوبارہ عمرہ ادا کرنے جاؤں گی‘۔

راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ’ڈراما کوئین‘ بھی عمران خان کے نام کیا، اداکارہ نے کہا کہ ’اگرچہ پی ٹی آئی کو بہت سے ووٹ ملنے کے بعد بہت سے لوگ پاکستان میں ڈراما کر رہے ہیں۔‘

ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ ’ دکھ ہوتا ہے کہ شریف آدمی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، پوری عوام چاہتی ہے کہ پاکستان سے عمران خان وزیراعظم بنے’۔

اداکارہ راکھی ساونت کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024