• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات، سابق فرانسیسی صدر کو 6 ماہ قید کی سزا

شائع February 15, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی گھر پر نظربند ہیں، وہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا کہ نکلوس سرکوزی کو 6 ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہوگی، اُن کے وکیل ونسنٹ ڈیسری نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024