• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
Live Election 2024

وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے نواز شریف کے پیچھے ہٹنے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین مایوس

شائع February 15, 2024

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد پارٹی میں مایوسی پھیل گئی، جس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کا انتخاب نواز شریف ہوں گے، جس کی تصدیق عام انتخابات سے قبل پارٹی کی جانب سے ایک بھرپور میڈیا مہم کے ذریعے بھی کی گئی۔

تاہم مسلم لیگ (ن) سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں 3 بار وزیراعظم بننے والے نواز شریف کے بجائے شہباز شریف کے وزیراعظم کے امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

اب جبکہ نواز شریف بظاہر ’سائیڈ لائن‘ ہو چکے ہیں، اس لیے پارٹی کے عام اراکین کو یہ حقیقت قبول کرنا مشکل ہو رہا ہے، گزشتہ روز ’ایکس‘ پر’پاکستان کو نواز دو’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کی جانب سے 91 ہزار سے زائد ٹوئٹس کی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد ٹوئٹس میں یہ سوالات پوچھے جا رہے تھے کہ ’پاکستان کو نواز دو‘ کے انتخابی نعرے کا کیا ہوا اور کیا نواز شریف کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا؟


مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024