• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

شائع February 14, 2024
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے — فائل فوٹو: نوید صدیقی
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے — فائل فوٹو: نوید صدیقی

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا اور تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی، قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی طور پہ جدید آبدوز کی تیاری میں وزرات دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

سربراہ پاک بحریہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024