• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اداکار سے کسی صورت میں شادی نہیں کروں گی، سونیا حسین

شائع February 14, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت میں بھی اداکار سے شادی نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ نرگسیت کا شکار ہوتے ہیں اور ہر وقت خود کو ہی سنوارتے رہتے ہیں۔

سونیا حسین نے حال ہی میں نادیہ خان کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ نئی نسل کے لوگ بڑوں کا ادب اور احترام کرنا بھول چکے ہیں۔

ان کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جس نسل سے وہ تعلق رکھتی ہیں، وہ مختلف ہے اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ نئی نسل کے لوگوں میں اخلاقیات کی کمی ہے، انہیں اس بات کا علم تک نہیں کہ خواتین سے کس طرح پیش آنا چاہئیے اور بڑوں کی عزت کیسے کی جائے؟

سونیا حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ان سے شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر کوئی انہیں یہی کہتا ہے کہ تم نے اچھا کیریئر بنا لیا، گھر بنا لیا، پیسے کمالیے، اب تو شادی کرلیں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

پسند یا ارینج میریج کی شادی پر اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ شادی نہیں کرسکتیں جو انہیں پسند ہی نہ ہو، اس لیے وہ ارینج میریج بھی پسند کے شخص سے کریں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سونیا حسین نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت میں اداکار سے شادی نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کے خیال میں اداکار نرگسیت کا شکار ہوتے ہیں، وہ ہر وقت خود پسندی میں مبتلا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوی کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنا، ہوٹل پر بیٹھتے وقت کرسی تیار کرنا اور اسی طرح کی دیگر چھوٹی چھوٹی چیزیں کرنا شوہر کا فرض ہوتا ہے اور یہ سب بنیادی چیزیں ہیں لیکن اداکار ایسا نہیں کرتے۔

سونیا حسین کے مطابق وہ پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ اداکار و اداکارہ ایک ہی جیسی عادت کے لوگ ہوتے ہیں، دونوں خود پسندی میں مبتلا رہتے ہیں، اس لیے وہ اداکار سے شادی نہیں کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024