• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2024

پی ٹی آئی کی ایم ڈبلیو ایم کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی

شائع February 14, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی، الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کرانے کا وقت بھی گزر گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ ممکن نہیں ہے، فہرستوں میں ترجیح تبدیلی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی نام کو نکالا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کوالحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024