• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ویلنٹائن ڈے پر شوبز شخصیات کا اپنے پیاروں کے نام محبت بھرا پیغام

شائع February 14, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

دنیا بھر میں آج (14 فروری کو) ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے، پاکستان میں بھی شوبز شخصیات اپنے پیاروں کو اس دن کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام دے رہی ہیں۔

ہر سال 14 فروری کو لوگ اپنے پیاروں کے لیے پھول، کارڈز، مختلف تحائف خریدتے اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

اسی دن کی مناسبت سےاداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مائی فارایور ویلنٹائن‘ (My Forever Valentine)

اداکارہ سنیتا مارشل نے بھی پرانے لمحات کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو، مائی لوو‘۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو ، میری سالگرہ اور زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے بہت شکریہ‘۔

اداکارہ ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر گلاب کے پھولوں کی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں انہوں نے اپنے شوہر منیب بٹ کو ٹیگ بھی کیا۔

بولی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے بھی اس موقع پر اپنے شوہر اداکار کرن سنگھ کو مبارک باد دیتے ہوتے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی۔

احد رضا میر نے انسٹاگرام پر صرف اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کا ویلنٹائن بنوں گا‘، تاہم اداکار نے اس پوسٹ کی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024