• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

شائع February 14, 2024

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے تین قومی حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے جاری نوٹیفیکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 کے کامیاب امیدواروں کے جاری نوٹیفیکیشنز کالعدم قرار دینے کی شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر سماعت کی، تینوں کامیاب امیدوار اور الیکشن کمیشن حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکمِ امتناع کے باوجود حتمی نتائج مرتب کر لیے گئے، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے اسٹے آرڈر کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن زیر التوا درخواستوں کو اس سوچ کے ساتھ سنے گا کہ جیسے نوٹی فکیشن ہے ہی نہیں، عدالت نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیے بغیر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دے تو کوئی اعتراض نہیں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جب سارا عمل ہی دوبارہ ہونا ہے تو نوٹی فکیشن کیوں؟ نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024