نواز شریف پیچھے رہ کر شہباز شریف، مریم نواز دونوں کی معاونت کریں گے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ پیچھے رہ کر شہباز شریف کو بطور وزیراعظم اور مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر انداز میں معاونت فراہم کرسکتے ہیں اور پارٹی امور بھی سنبھال سکیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت میں اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے ہر سیاسی جماعت میں کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔