• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

پی ایس ایل9 کے لیے پشاور زلمی کی خصوصی خیبر ایڈیشن اوے کٹ لانچ

شائع February 13, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے خصوصی خیبر ایڈیشن اوے کٹ لانچ کردی۔

سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی اس جرسی کو تاریخی باب خیبر اور اسلامیہ کالج سے منسلک کیا گیا ہے جس کا مقصد خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہوئے آنے والے سیزن کے لیے فینز کے جوش و خروش میں اضافہ کرنا ہے۔

پشاور زلمی خیبرپختونخوا، اس کے دارالحکومت پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور خیبرایڈیشن پلیئنگ کٹ اور ٹریننگ کٹ کو باب خیبر اور ارباب نیازاسٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔

پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخوا کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی جانب گامزن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024