• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ریچا چڈا اور علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع February 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاں جلد پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکاروں نے پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی ان کا خاندان دو سے تین افراد پر مشتمل ہوجائے گا اور ساتھ ہی میاں، بیوی نے اپنی رومانوی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکاروں کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ریچا چڈا کو حمل سے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں اداکاروں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ دونوں کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم رپورٹس ہے کہ دونوں رواں برس کے وسط تک والدین بن جائیں گے۔

ریچا چڈا اور علی فضل نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اکتوبر 2022 میں شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں 2020 میں ہی شادی کرچکے تھے لیکن انہوں نے اس کا اعلان بعد میں کیا۔

دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے، دونوں نے چند فلموں اور ویب سیریز میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے، علی فضل مذہب اسلام جب کہ ریچا چڈا ہندو مت کی پیروکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024