• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حمل سے نہیں ہوں، ماہرہ خان کی وضاحت

شائع February 13, 2024
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حمل سے نہیں ہیں۔

دو دن قبل بھارتی میڈیا سمیت پاکستانی شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں سوشل نیوز انفارمیشن ویب سائٹ ریڈٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد اداکارہ کے ہاں حمل ٹھہرنے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

اگرچہ بعد ازاں ریڈٹ کی مذکورہ پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا لیکن اس باوجود ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔

ایسی خبروں کے بعد اداکارہ نے اب وضاحت کی ہے کہ وہ حمل سے نہیں ہیں۔

ماہرہ خان نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے مختصر کہا کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی منصوبے سے علیحدگی بھی اختیار نہیں کی اور ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی تھیں جب کہ چند ماہ قبل اکتوبر 2023 میں انہوں نے قریبی دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کم سے کم 15 برس قبل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024