• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام

شائع February 13, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سیاسی بے یقینی کے سبب ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان مثبت میں تبدیل ہو گیا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 161 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس یا 1.94 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار 877 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

تاہم دوپہر تقریباً ایک بج کر 40 منٹ پر یہ مندی کا رجحان مثبت میں تبدیل ہو گیا، اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 161 پوائنٹس یا 0.26 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 226 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 61 ہزار 65 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں غیر حل شدہ سیاسی غیر یقینی ’ کے سبب آج مارکیٹ کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاسی محاذ پر واضح ہونے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔

نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شہاب فاروق نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کو حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ’مستقل بے یقینی‘ اور ’مضبوط اپوزیشن کے ساتھ کمزور اتحادی حکومت کی توقعات‘ کو قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے انتخابات کے بعد اگلے روز (9 فروری) انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

الیکشنز سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024