• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

سکھر: ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کے ساتھ 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا

شائع February 13, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سولر کمپنی کے ساتھ سکھر میں 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سولر پلانٹ مقامی رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی۔

اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکیں گی۔

حکومت کے اس منصوبے سے بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا اور کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بھی بچا جاسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024