• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
Live Election 2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے رہنما نے پرویز خٹک کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

شائع February 12, 2024

سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے استعفیٰ دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔

ضیااللہ بنگش نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ میں نے پرویز خٹک سے بات کی ہے اور انہوں نے ایسی کسی بھی خبر کو افواہ قرار دیا ہے۔

قبل ازیں کئی ٹیلی ویژن چینلز نے خبر دی تھی کہ پرویز خٹک نے پارٹی سے مستعفی ہونے اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024