• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

’خان یونس کی ہیرو‘، زخمی شخص کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے ڈالنے والی ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل

شائع February 12, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

غزہ کی خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ ایک زخمی شخص کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر خان یونس کے النصر ہسپتال کے باہر جارہی ہے۔

یاد رہے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے خان یونس میں شدید بمباری گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے، کچھ روز قبل اسرائیل نے خان یونس میں النصر ہسپتال کے اطراف بمباری اور ڈرون حملے بھی کیے تھے۔

شدید بمباری کے نتیجے میں مریض اور ڈاکٹرز شدید خوف کے عالم میں مبتلا تھے، اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جہاں ایک خاتون ڈاکٹر امیرہ الاسولی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال کے باہر زخمی شخص کی جان بچائی۔

ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب امیرہ الاسولی اپنا کوٹ اتارتی ہیں اور خان یونس کے النصر ہسپتال کے باہر گولی لگنے والے ایک شخص کی مدد کے لیے دوڑتی ہیں، جو اسرائیلی فورسز کی بمباری کا نشانہ بن گیا تھا، ساتھ ہی گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ان کی ہمت اور عزم کی تعریف کی۔

انہیں ’خان یونس کی ہیرو‘ اور ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے پکارا جارہا ہے، ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد مصر سے غزہ واپس آئی تھیں۔

ایک ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب انہیں معلوم کہ ایک شخص کو میری ضرورت ہے تو میں بنا کچھ سوچے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس شخص کی مدد کرنے پہنچی، یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوج ہم پر سیدھی فائرنگ کررہے تھے۔

اسرائیلی فوجی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے النصر ہسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں، جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس میں اپنی زمینی اور فضائی کارروائیوں کمیں تیزی کردی تھی، جس پر اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حماس کا گڑھ ہے۔

سینکڑوں بے گھر افراد ہسپتال کے اندر خوف کے عالم میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، مریض اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میڈیکل کمپلیکس میں پناہ لینے والے بے گھر افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، حالیہ دنوں میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 176 ہو گئی، جبکہ 67 ہزار 784 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024