• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm

سراج الحق جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی ہوگئے

شائع February 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سراج الحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی نہیں دلا سکا، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (11 فروری) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب اور اراکین کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان بھی کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے اور اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہیں ہوسکے تھے، آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی تھی۔

سراج الحق نے 52545 ووٹ لیے جب کہ آزاد امیدوار بشیر خان نے 76295 ووٹ لیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024