• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ماہرہ خان کے ہاں حمل ٹھہرنے کی خبر وائرل

شائع February 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل نیوز انفارمیشن ویب سائٹ ریڈٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں حمل ٹھہرنے کی خبریں وائرل ہوگئیں اور متعدد شوبز ویب سائٹس نے اپنی رپورٹس میں امکان ظاہر کیا کہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ریڈٹ پر 10 فروری کو ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ماہرہ خان نے خود کو متعدد پروجیکٹس سے الگ کرلیا کیوں کہ وہ حمل سے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے اس خبر کو ماہرہ خان کے لیے اچھا قرار دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

زیادہ تر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حیران کن طور پر مذکورہ پوسٹ کی بنیاد پر بھارتی میڈیا سمیت پاکستان کی شوبز ویب سائٹس نے بھی اداکارہ کے ہاں حمل ٹھہرنے کی خبریں شائع کیں۔

لیکن بعد ازاں ریڈٹ پر کی گئی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اداکارہ نے مذکورہ وائرل پوسٹ پر تاحال کوئی کمنٹس نہیں کیا اور پوسٹ کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ خبر غلط تھی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

بعد ازاں پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
بعد ازاں پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے چند ماہ قبل اکتوبر 2023 میں دوسری شادی صنعت کار سلیم کریم سے کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کم سے کم 15 برس قبل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024