• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا، قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے، فخر زمان

شائع February 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلیے تیار ہیں لیکن پی ایس ایل میں ان کی ترجیح اوپننگ ہی ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز دو مرتبہ کی چمپئین کا ٹائٹل جیتی ہے، اس کا پریشر ہوتا ہے، لیکن ہم اسے مثنت طریقے سے لیتے ہیں تاکہ تیسری مرتبہ بھی چمپئین بنیں۔

انہوں نے افغان کھلاڑی راشد خان کو بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر ٹیم کو نقصان ہوگا تاہم راشد خان کی جگہ پر جو نئے کھلاڑی ٹیم میں دستیاب ہیں وہ بھی اچھے ہیں، کوشش ہوگی کہ راشد کی کمی کم سے کم محسوس ہو۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلیے تیار ہوں لیکن پی ایس ایل میں میری ترجیح اوپننگ ہی ہے۔

انہوں نے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عبید شاہ،محمد ذیشان اور علی رضا تینوں اچھے فاسٹ باولرز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں بہترین بلے باز ہیں، پی ایس ایل کی ٹرافی تیسری بار جیتنا ٹارگٹ ہے، لاہور کراچی کی رائیولری ڈومیسٹک میں بھی ہوتی ہے،یہ اچھی چیز ہے، کراچی سے ہارنے کی بات کھلاڑیوں میں بھی ہوتی رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024