• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ’چھمک چھلو‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل

شائع February 11, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ عریشہ رضی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، جہاں اداکارہ کی اپنی شادی میں بولی وڈ گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

اب کچھ روز قبل عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں، گزشتہ شب ان کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی رخصتی پر لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، نادیہ خان، سیدہ طوبیٰ انور، نوال سعید اور دیگر شامل تھیں۔

عریشہ رضی نے اپنی شادی کی تقریب میں بولی وڈ کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024