بھارت کو فائنل میں شکست، آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈکپ کا نیا چیمپیئن
انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ماہلی بیئرڈمین اور راف میک ملن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن بننے اعزاز حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت چھٹی بار جبکہ آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
ہرجس سنگھ 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، ہیری ڈکسن نے 42 اور سیم کونسٹاس نے 48 نے رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، بھی بلے سے چمکے، جبکہ راف میک ملن نے 46 رنز اسکور کیے۔
بھارت کے راج لمبانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نمن تیواری نے دو وکٹیں حاصل کیں، سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی جانب 47 رنز بنانے والے آدرش سنگھ کے سوال کوئی بھی بلے باز آسٹریلین باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کا سامنا نہیں کر سکا اور ایک، ایک کرکے تمام بلے بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔
بھارت کی تمام تر امیدیں آدرش سنگھ سے وابستہ تھیں لیکن جب وہ 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے تو بھارت کی میچ جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
مروگن ابھیشک نے 42 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن اس کے باوجود پوری بھارتی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیئرڈمین اور ریف میک میلن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے انڈر19 ورلڈ کپ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
15 رنز کے عوض ابتدائی تین بھارتی بلے بازوں کو پویلین بھیجنے والے بھیجنے والے بیئرڈمین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا الیون:
ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہیو ویبگن (کپتان)، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس (وکٹ کیپر)، اولی پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرائیکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر
بھارت الیون:
آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، ادے سہارن (کپتان)، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش (وکٹ کیپر)، مروگن ابھیشیک، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے