• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

شائع February 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ ’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا‘۔

انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کے نکاح کی تقریب نجی رکھی گئی، اس کے علاوہ کرکٹر کی اہلیہ سے متعلق بھی تمام معلومات کو نجی رکھا گیا تھا۔

تاہم شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ایک تصویر شئیر کرکے اس خبر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

قبل ازیں فاسٹ باؤلر اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی نکاح کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں اپنی اہلیہ انشا آفریدی کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔

انہوں نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو میری جان ساتھی، میری لائف لائن!‘

کرکٹر نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں ان تمام چیزوں کے لیے ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا جو آپ نے میرے لیے کیے ہیں اور جس سے میرا دل خوشی ہوا۔ سال بھر میری طاقت بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ان شاء اللہ آنے والے کئی سال باقی ہیں‘۔

شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

دونوں کا نکاح فروری 2023 میں ہوا تھا، کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ٹورنمنٹ کے فوراً بعد شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024