ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے ملاقات کے لیے لاہور روانہ
کراچی سے سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے ملاقات کے لیے لاہور روانہ ہو گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان آئندہ بننے والی حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل ہیں۔