• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ

شائع February 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بے تحاشہ پیسا خرچ کرنے پر افسوس ہے اور اگر نہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے۔

ایک ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی زندگی کے دو واقعات درست کر لیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ انجینرنگ نہیں کرنا چاہتےتھے، والد نے انہیں زبردستی انجینرنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

منیب بٹ دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے، شادی کے بے شمار ایونٹ اور بے تحاشہ پیسے خرچ نہیں کریں گے۔

اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔

پاکستانی اداکار ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

شادی کی تقریبات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایمن خان اور منیب بٹ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تقریبات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے تاہم ایمن خان نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس کی تردید کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024