• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

این اے 55: راجا بشارت نے فارم 47 اور الیکشن نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے

شائع February 10, 2024

آزاد امیدوار راجا بشارت نے این اے 55 کے فارم 47 اور الیکشن نتائج کو لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق راجا بشارت کی جانب سے سینئر وکیل سردار عبدالرزاق نے درخواست دائر کی، درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، ملک ابرار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق مد مقابل امیدوار کو عبرتناک شکست ہوئی تھی مگر ملی بھگت سے ہارے ہوئے امیدوار کو فاتح ظاہر کیا گیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حلقے کے دیگر امیدواروں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہے اور وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ راجا بشارت 52 ہزار ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ 8 فروری کی رات ہمیں ریٹرننگ افسر (آر او) کے آفس داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024