• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2024

امریکا، برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے عام انتخابات پر سوالات اٹھا دیے

شائع February 10, 2024

امریکا، برطانیہ، یورپی یونین کے بعد اب آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر سوالات اٹھا دیے۔

آسٹریلین حکومت کی جانب سے بیان میں پاکستان میں بعض سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے انتخاب کے فیصلے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’آسٹریلیا ایک جمہوری، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی حمایت کرتا ہے جو انسانی حقوق، میڈیا کی آزادیوں، آزادی اظہار رائے سمیت جمہوری اصولوں کے وعدوں کو برقرار رکھتا ہے۔‘

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے آسٹرلین حکومت کا ردعمل ٹوئٹر پر شئیر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزاد، منصفانہ، جامع اور قابل اعتماد انتخابی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کےعلاوہ آسٹریلیا نے عام انتخابات کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور حملوں پر بھی مذمت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024