• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

حتمی اور سرکاری نتائج آنے تک پاکستان کے انتخابات پر تبصرہ نہیں کریں گے، امریکا

شائع February 9, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حتمی اور سرکاری نتائج آنے تک پاکستان کے انتخابات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ر پورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کی جہاں انہوں نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

الیکشن 2024 کے تازہ نتائج کے لیے کلک کریں

بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو قبول کرے گا، جس پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ’ہم انتخابی عمل کی نگرانی کررہے ہیں، جب تک حتمی اور سرکاری نتائج نہیں آتے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کےدوران پاکستان میں ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ تشدد نے پورے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا ہے، پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، الیکشن کے دوران آزادی اظہار پر پابندیاں پریشان کن ہیں۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جو شام 5 بجے تک جاری رہا، جس کے بعد وقفے وقفے سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024