• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا

شائع February 9, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2326 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس کے مطابق ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 2326 پوائنٹس یا 3.6 فیصد تنزلی کے بعد 61 ہزار 871 پر آگیا۔

تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں بحالی کے بعد تنزلی 1707 پوائنٹس یا 2.66 فیصد رہ گئی۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (29 جنوری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا تھا، اگلے روز انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی کے بعد 61 ہزار 841 پر بند ہوا تھا، تاہم 31 جنوری کو 137 پوائنٹس، یکم فروری کو 414 پوائنٹس اور 2 فروری کو کے ایس ای-100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

سال 2024 کا آغاز 2 ہزار 210 پوائنٹس اضافے کے بعد ہوا تھا، جب یکم جنوری کو انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس سے بڑھ کر 64 ہزار 661 پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ مہینے اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 61 ہزار 979 پر آ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024