بلاول بھٹو، آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ، اب تک کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں نے اب تک کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا اور نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ اب تک کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں، آئندہ وفاقی حکومت ان شااللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھی اسلام آباد جائیں گے اور پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔