• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

کراچی کی 18 نشستوں پر سبقت لے رہے ہیں، خالد مقبول کا دعویٰ

شائع February 9, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی سندھ کے دارالحکومت کراچی کی 18 نشستوں پر سبقت لے رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد اور میرپورخاص سے بھی جیت رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابات میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جا رہی ہے۔

اس دوران مصطفیٰ کمال نے بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پارٹی شہری سندھ سے جیت رہی ہے اور انہیں ایسے حلقوں سے بھی ووٹ ملے ہیں، جہاں وہ پہلے ووٹ نہیں لیتے تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ایم کیو ایم رہنمائوں کے کاندھے پر ذمہ داری ڈال دی ہے، وہ ابھی سے پریشان ہو رہے ہیں کہ وہ تباہ حال سندھ کو کیسے سنبھالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025