• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

انتخابی نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

شائع February 9, 2024
—فائل/فوٹو: ٹوئٹر
—فائل/فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی نتائج کی سست روی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انتخابی نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں، تاہم ابتدائی نتائج پیپلز پارٹی کے لیے حوصلہ کن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پیپلز پارٹی ان آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، جن کی اس نے حمایت کی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ جن آزاد امیدواروں کی ان کی پارٹی نے حمایت کی تھی ان کے نتائج بھی اچھے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں ںے لکھا کہ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025