• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی میں اب تک آنے والے قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج

شائع February 8, 2024
کراچی کے ایک حلقے میں بیلٹ پیپرز کی گنتی کا عمل جاری ہے— فوٹو: رائٹرز
کراچی کے ایک حلقے میں بیلٹ پیپرز کی گنتی کا عمل جاری ہے— فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح عوام نے انتخابی عمل بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اب شہر کے مختلف حلقوں سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اب تک حاصل ہونے والے نتائج کی تفصیل درج ذیل ہے لیکن یاد رہے کہ یہ غیرحتمی اور ابتدائی نتائج ہیں اور جیسے جیسے مزید نتائج آتے جائیں گے، ان اعدادوشمار میں تبدیلی آتی رہے گی۔

این اے ۔ 231 ، ملیر 3

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 9ہزار 54 ووٹ لے کر آگے
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جمیل احمد خان 8ہزار 542 ووٹ لے کر پیچھے

این اے- 233، کورنگی 2

  • تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز 6ہزار 24 ووٹ لے کر آگے
  • ایم کیو ایم پاکستان کے محمد جاوید حنیف 4ہزار 23 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔ 234، کورنگی 3

  • آزاد امیدوار فہیم خان 4ہزار 670 ووٹ لے کر آگے
  • ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معین امیر پیرزادہ 2 ہزار 775 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔235، کراچی شرقی1

  • ایم کیو ایم پاکستان کے محمد اقبال خان 4ہزار 546 ووٹ لے کر آگے
  • جماعت اسلامی کے معراج الہدیٰ صدیقی 2 ہزار 154 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔ 236، کراچی شرقی2

  • آزاد امیدوار عالمگیر خان 5ہزار 641 ووٹ لے کر آگے
  • ایم کیو ایم پاکستان کے حسان صابر 2ہزار ووٹ لے کر پیچھے

این اے 237، کراچی شرقی 3

  • جماعت اسلامی کے عرفان احمد ایک ہزار 560 ووٹ لے کر آگے
  • ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالرؤف صدیقی 850 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔ 238، کراچی شرقی 4

  • ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 14 ہزار 954 ووٹ لے کر آگے
  • جماعت اسلامی کے سیف الدین 6ہزار 40 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔240، کراچی جنوبی 2

  • جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید 5 ہزار 885 ووٹ لے کر آگے
  • تحریک لبیک کے سید زمان علی جعفری 3 ہزار 182 ووٹ لے کر پیچھے

این اے 243، کراچی، کیماڑی 2

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 14 ہزار 661 ووٹ لے کر آگے
  • ایم کیو ایم پاکستان کے ہمایوں سلطان 13 ہزار 296 ووٹ لے کر پیچھے

این اے 244، کراچی غربی 1

  • ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار 3 ہزار 140 ووٹ لے کر آگے
  • جماعت اسلامی کے عرفان احمد 2 ہزار440 ووٹ لے کر پیچھے

کراچی : این اے 245، کراچی غربی 2

  • جماعت اسلامی کے محمد اسحاق خان 22ہزار 326 ووٹ لے کر آگے
  • تحریک لبیک پاکستان کے وزیر احمد نورانی 6ہزار 156ووٹ لے کر پیچھے

این اے 248، کراچی وسطی 2

  • ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 12 ہزار 317 ووٹ لے کر آگے
  • جماعت اسلامی کے بابر خان 8 ہزار 415 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔ 249، کراچی وسطی 3

  • ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 6 ہزار 11 ووٹ لے کر آگے
  • جی ڈی اے کے محمد فیصل 4ہزار 526 ووٹ لے کر پیچھے

این اے۔ 250، کراچی وسطی 4

  • ایم کیو ایم پاکستان کے فرحان چشتی 6ہزار ووٹ لے کر آگے
  • جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن 5ہزار 600ووٹ لے کر پیچھے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024