• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کیا بختاور بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا؟

شائع February 8, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

خبریں ہیں کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران لاکھوں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے افراد میں بعض معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

معروف شخصیات میں شامل بختاور بھٹو زرداری بھی ہیں، جنہوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے ان کے ووٹ کاسٹ کرنے کی کوئی اپڈیٹ شیئر شیئر کی گئی۔

خود بختاور بھٹو زرداری نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھائی بلاول بھٹو زرداری اور بہن آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں لیکن بختاور بھٹو زرداری کی کوئی اپڈیٹ شیئر نہیں کی گئی۔

بختاور بھتو زرداری کی جانب سے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی تصویر یا اسٹیٹس شیئر نہ کیے جانے پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024