• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C
Live Election 2024

گورنر سندھ کی پُرامن انتخابات کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ کو مبارکباد

شائع February 8, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مجموعی طور پر پُرامن انتخابات کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پورے دن انتخابی عمل کو مانیٹر کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے بھی رابطہ میں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا عملہ اور بہترین کوریج پر میڈیا بھی مبارکباد کا مستحق ہے، افواہوں کے برعکس صوبہ میں مجموعی طور پر انتخابات کا پر امن انعقاد سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالا، امید ہے نئی منتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل اور معیشت کی بحالی کے اقدامات کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025