سکھر کے حلقہ این اے 200 میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار
سکھر کے حلقہ این اے 200 میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق امیدوار 4 گھنٹوں میں ووٹرز کو گھروں سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے،
این اے 200 پر پیپلزپارٹی کے نعمان اسلام شیخ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے دیدار جتوئی کے درمیان مقابلہ ہے۔
سکھر کے صوبائی حلقے پی ایس 24 پر پیپلز پارٹی کے فرخ شاہ اور آزاد امیدوار مبین جتوئی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔
یاد رہے کہ سکھر کے حلقہ این اے 200 میں ووٹرز کی تعداد 13 سو سے زائد ہے۔