بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کے مقدمات درج
گزشتہ روز پشین اور قلعہ سیف اللہ کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے دھماکوں کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) واقعات کے مقدمات نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے جبکہ کچھ دیر بعد قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفترکے باہر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز نگران حکومت بلوچستان نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے بعد صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔