کراچی: این اے 235 میں آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے، رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 235 میں ریٹرننگ افسران سے بیلٹ پیپز چھینے گئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’بیلٹ پیپر چھیننے کے ویڈیو ثبوت ہیں، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن پاکستان نوٹس لے، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن کو متنازع ہونے سے بچائیں‘۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 235 میں پیپلز پارٹی کے محمد آصف خان، ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان اور آزاد امیدوار سیف الرحمٰن آمنے سامنے ہیں۔
سعودآباد اور کورنگی میں بھی بیلٹ باکس چھیننے کے واقعات پیش آئے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ طلب کرلی۔