• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

الیکشن ڈیوٹی: کراچی کا عباسی شہید ہسپتال عملہ نہ ہونے کے باعث بند

شائع February 7, 2024
ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق عملے کے 750 سے زائد افراد بشمول ایم ایس الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہیں — فائل فوٹو: ڈان
ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق عملے کے 750 سے زائد افراد بشمول ایم ایس الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہیں — فائل فوٹو: ڈان

کراچی کا تیسرا بڑا ہسپتال عباسی شہید الیکشن ڈیوٹی کی وجہ سے عملہ نہ ہونے کے باعث بند کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایم ایس عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر نسیم احمد نے محکمہ صحت کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کے 750 سے زائد افراد بشمول ایم ایس الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، آئی سی یو کنسلٹنٹ کے علاوہ او ٹی ٹیکنیشن بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ڈاکٹر نسیم احمد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی اسٹاف نہیں اور ہسپتال کا نظام چلانا ناممکن ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہسپتال بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور نگران وزیر صحت سندھ کو تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو فعال رکھنے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024