• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

الیکشن نہیں لڑ رہا، سابق پی ٹی آئی رہنما و گلوکار ابرارالحق کی وضاحت

شائع February 7, 2024
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ برس مئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے گلوکار ابرار الحق نے واضح کیا ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے رہے۔

ابرار الحق نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ وہ انتخابات نہیں لڑ رہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی بھی تصدیق کی۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ بر وقت اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے سکے تھے۔

ساتھ ہی ابرار الحق نے کہا کہ وہ انتخابات لڑنے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے کو زیادہ اہمیت دیں گے۔

انہوں نے انتخابات کا دن آنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک اور قوم کی خیریت و بھلائی کی دعائیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ ابرار الحق نے 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، جس میں وہ نشست ہار گئے تھے۔

ابرار الحق نے پنجاب کے شہر نارروال کے حلقے این اے 78 سے انتخاب احسن اقبال کے مد مقابل انتخاب لڑا تھا، جس میں گلوکار کو شکست ہوئی تھی۔

گلوکار نے 9 مئی 2022 کے واقعات کے بعد 26 مئی کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024